Social Icons

غم و اندوہ





غم و اندوہ ایک ذہنی ویڈیو کیسٹ کے علاوہ اور کچھ نہیں ۔ جو دیکھنے والا مریض بے خیالی میں اور بے احتیاطی میں لگا کر بیٹھ جاتا ہے ۔ اور تڑپتا رہتا ہے ۔  جہاں ذہنی ویڈیو نہیں وہاں اضطراب نہیں ۔ اس کا تجربہ کر کے دیکھ لو ۔ اگلی مرتبہ جب اضطراب اور بے چینی کا وقت آئے زور لگا کر اس ویڈیو کو آف کر دو ۔ اور اس فلم کو بند کر دو اس میں چاہے آپ کو ایک سیکنڈ کی کامیابی ہو آپ دیکھیں گے کہ وہ سیکنڈ پر سکون گذر گیا ۔ اور فلم کے بند ہوتے ہی مسرت پھیل گئی ۔ خوفناک فلم کے مزے لوٹنا بند کر دیں اور آپ ایک مختلف شخصیت بن جائیں گے ۔ 

اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 525

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...